بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ‘103 صارفین کو 62لاکھ روپے جرمانہ

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ‘103  صارفین کو 62لاکھ روپے جرمانہ

ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

 ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 103 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 72نئے مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔ وہاڑی اور مظفرگڑھ سے 2 بجلی چور گرفتار کروائے گئے ۔ 62 لاکھ 16 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 4 لاکھ 67 ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں