منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون،11زیر حراست

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون،11زیر حراست

ملتان( کرائم رپورٹر ) پولیس نے متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے تفصیل کے مطابق کینٹ پولیس نے ملزم عمران سے 10لٹر شراب،جلیل آباد پولیس نے ملزم قمر حسین سے 10لٹر شراب۔۔۔

چہلیک پولیس نے ملزم فرحان سے 10لٹر شراب،ملزم طفیل سے 1010گرام چرس ،مظفرآباد پولیس نے ملزم ربنواز سے 5لٹر شراب،قطب پور پولیس نے ملزم ندیم سے 1097گرام چرس ،ملزم عرفان سے 160گرام چرس،مخدوم رشید پولیس نے ملزم اللہ دتہ سے 40گرام آئس،گلگشت پولیس نے ملزم عمر رضا سے 60گرام چرس،ملزم نعیم سے 5لٹر شراب جبکہ بدھلہ سنت پولیس نے ملزم سانول سے 5لٹرشراب برآمد کرلی،پولیس نے مذکورہ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں