خصوصی افراد کو روزگار کے قابل بنار ہے ہیں، طاہرہ نجم

خصوصی افراد کو روزگار کے قابل بنار ہے ہیں، طاہرہ نجم

ملتان ( لیڈی رپورٹر)سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرممبران طاہرہ نجم،زہرہ سجاد زیدی اور سید اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ معذور افراد کو مختلف شعبوں میں تربیت دے کر روزگار کے قابل بنایا جا رہا ہے۔۔۔

 تاکہ وہ معاشرے میں سر اٹھا کر جی سکیں اور عام شہریوں کی طرح زندگی گزار سکیں ۔اس سلسلہ میں سوسائٹی فار سپیشل پرسنزفعال کردار ادا کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوسائٹی فار اسپیشل پرسنز کے زیرانتظام ویل چیئر میکنگ یونٹ کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سوسائٹی کی چیئرپرسن زاہدہ حمید قریشی،آصف اقبال، مہران اور دیگر عہدیدار، ٹیچرز و سٹاف بھی موجود تھا۔ طاہرہ نجم،زہرہ سجاد زیدی اور سید اعجاز شاہ نے ویل چیئر میکنگ یونٹ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور دیگر کورسز کے آغاز پر اظہار تشکر کیا ۔زاہدہ حمید قریشی نے انہیں بتایا کہ معذور افراد کے لیے کمپیوٹر، ہینڈی کرافٹس کی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے جبکہ ویل چیئر میکنگ کا بھی نیا بیج تیار ہو رہا ہے۔ طاہرہ نجم نے کہا کہ معذورافراد خداداد صلا حیتوں کے حامل ہیں انہیں معذور سمجھ کر دھتکارنے کی بجائے انکی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں