نواحی گائوں میں سکول کی بلڈنگ قائم ، کلاسز کا اجرا نہ ہوسکا

 نواحی گائوں میں سکول کی بلڈنگ قائم ، کلاسز کا اجرا نہ ہوسکا

میاں چنوں (نامہ نگار ) نواحی گاؤں میں عرصہ پانچ سال سے سکول کی بلڈنگ قائم لیکن کلاسز کا اجرا نہ ہوسکا۔۔۔

 اہل علاقہ کا وزیر تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 67پندرہ ایل وجھیانوالا کے رہائشی افراد محمد انوار،حسن رضا،وجاہت حسین،کاشف بھٹی چوہدری حمزہ اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گاوں میں ایک ہائی سکول ایسا بھی ہے جہاں ہائیر سیکنڈری کی عمارت کو بنے 5/6سال ہوگئے ہیں مگر افسوس کہ کلاسز کا اجراء نہ ہوسکا ہمارا گاؤں میاں چنوں ۔خانیوال اور وہاڑی سے تقریباً چالیس کلومیٹر دور ہے گرلز ہائیر سیکنڈری کانوٹیفکیشن جاری ہوئے تین سال ہوگئے ہیں مگر ابھی تک کلاسز کا اجراء نہیں ہو سکا انہوں نے وزیر تعلیم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی فرمائیں اور فی الفور کلاسز کا اجراء کروائیں تاکہ غریب لوگوں کی بچیاں اعلی تعلیم اپنے ہی گاوں میں حاصل کرسکیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں