موبائل شاپ میں چوری ،شہری کا درخت کاٹ لیا

 موبائل شاپ میں چوری ،شہری کا درخت کاٹ لیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار )موبائل شاپ کی چھت پھاڑ کر چور لاکھوں روپے اور قیمتی موبائل فون اٹھا کر فرار،شہری کے گھر سے پرانا شیشم کا درخت بھی چوری کاٹ لیا گیا، ادھار رقم لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا۔۔۔

ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والا بھی پکڑا گیا،مقدمات درج کرلئے گئے ،پہلے واقعہ میں تھانہ صدرکوٹ ادو کے علاقہ تونسہ موڑ پر محمد عارف بھٹہ کی موبائل شاپ کی چھت پھاڑ کر چور2لاکھ 70 ہزار روپے نقدی اور 10 ہزار مالیت کے موبائل فون چوری اٹھا کر لے گئے جبکہ دوسرے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر8 میں محمد ساجد رحمانی کے گھر سے چور شیشم کا پرانا قیمتی درخت چوری کاٹ کر لے گئے تیسرے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 ای کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر شکیل راجپوت سے اس کے تعلقدارساتھی پراپرٹی ڈیلر محمد عثمان کھگہ نے 30لاکھ ادھار لے کر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا جبکہ واپڈا ٹیم کوٹ ادو نے اپریشن کے دوران چکنمبر 527 ٹی ٹی اے کھوہ پٹھان والا کے صدیق احمدگاڈ ی کو ڈائریکٹ تاریں لگا کربجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں