جوانوں کی شہادت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا:محمد کامران

جوانوں کی شہادت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا:محمد کامران

لودھراں(سٹی رپورٹر ) امن و امان کے قیام میں شہدائے پولیس نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔

جوانوں اکی شہادت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب محمد کامران نے ضلع لودھراں کے تفصیلی دورے کے دوران کیا۔ ڈی پی او حسام بن اقبال نے پولیس لائنز میں ایڈیشنل آئی جی ساوتھ کا استقبال کیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ایڈیشنل آئی جی کو سلامی پیش کی۔ انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ایڈیشنل آئی جی نے پولیس لائن کے مخلتف شعبوں کا معائنہ کیا اور پودا بھی لگایا۔ایڈیشنل آئی جی ساوتھ محمد کامران خان نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کی بھرپور کفالت کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں