تجاوزات ختم نہ کرنے پر4دکانداروں کیخلاف مقدمات

 تجاوزات ختم نہ کرنے پر4دکانداروں کیخلاف مقدمات

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار تجاوزات کے خلاف آپریشن وارننگ کے باوجودتجاوزات ختم نہ کرنے پر4دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔۔۔

 ضلعی مرکز کوٹ ادو میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ،میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی جانب سے تجاوزات ختم کرنے کے حوالے سے اعلانات بھی کیے گئے تھے جبکہ دکانداروں کو وارننگ بھی دی گئی تھی تاہم گزشتہ روز کے ہونے والے اپریشن میں تجاوزات ختم نہ کرنے پر4 دکانداروں محمد اظہر، محمد سرفراز قریشی ،علی رضا راجپوت اور طارق عزیز کیخلاف اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر عدنان مرید کے مدعیت میں 2الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں