میپکو نادہندگان کیخلاف کارروائی کیلئے کمیٹی پلان تیار

میپکو نادہندگان کیخلاف کارروائی کیلئے کمیٹی پلان تیار

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ،ڈسٹرکٹ پولیس اور میپکو نے بجلی چوری روک تھام اور میپکو نادہندگان کیخلاف کارروائی کیلئے کمیٹی پلان کو حتمی شکل دیدی۔

اس ضمن میں قائم کی گئی کمیٹی نے سرجوڑ لئے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی زیر صدارت ضلعی انسداد بجلی چوری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی پی او رانا عمر فاروق، اے ڈی سی جی اعتزاز انجم،میپکو افسروں اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ،پولیس،میپکو ٹیمیں ضلع میں مشترکہ کریک ڈاؤن کرینگی۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجلی چور کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، قانون کے شکنجے میں لاکر تمام واجبات لینگے -ڈی پی او کا کہنا تھاکہ بجلی چوروں کیخلاف فوری مقدمہ کے اندراج کی ہدایت کردی ہے ۔قومی کاز کی تکمیل کیلئے پولیس انتظامیہ اور پولیس سے ہر ممکن تعاون کریگی۔اس موقع پر میپکو افسروں کی جانب سے ڈی سی ڈی پی او کو بریفنگ دی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں