نشتر ہسپتال میں گیسٹرو کے مزید 127مریض رپورٹ

نشتر ہسپتال میں گیسٹرو کے  مزید 127مریض رپورٹ

ملتان ( لیڈی رپورٹر)کھانے پینے میں بے اعتدالی اور موسم میں تبدیلی کے باعث گیسٹرو بھی وبائی صورتحال اختیار کر گیا ۔۔

،نشتر ہسپتال میں گیسٹرو میں مبتلا مریضوں کے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال ملتان کی مین ایمرجنسی اور بچوں کی ایمرجنسی میں گیسٹرو میں مبتلا 46 مریض لائے گئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

 اسی طرح چلڈرن کمپلیکس ، ڈی ایچ کیو ہسپتال، اور ٹاون ہسپتالوں میں بھی گیسٹرو میں مبتلا 81مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں