تاجر رہنما چودھری شکیل کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

تاجر رہنما چودھری شکیل کی  یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

ملتان ( لیڈی رپورٹر) بار دانہ ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری چودھری شکیل کی رحلت پر انکی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ۔۔

،خواجہ محمد شفیق سمیت دیگر تاجر رہنماؤں کا مرحوم کی تاجر برادری کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اس سلسلہ میں بار دانہ ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے گزشتہ ہفتہ جنرل سیکرٹری چوہدری شکیل کی اچانک وفات پر انکی یاد میں چوک شاہ عباس وہاڑی روڈ کے مقامی کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ چودھری شکیل مرحوم سچا کھرا انسان کینہ بغض انتقام کے جذبات نہیں رکھتا تھا۔دل و زبان کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں رکھتا تھا سب کا خیر خواہ ملتان کے تاجروں چیمبرآف سمال ٹریڈرز و باردانہ کا ڈائمنڈ وقیمتی اثاثہ تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں