ٹاٹے پور ، اتائیوں کی بھرمار،زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں

ٹاٹے پور ، اتائیوں کی بھرمار،زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں

ٹاٹے پور (نامہ نگار)ٹاٹے پور اور نواحی علاقوں میں اتائیوں کی بھر مار، لوگ تندرست ہونے کے بجائے مزید بیمار کو موت کے منہ میں جانے لگے ۔۔

، انسانی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔تفصیل کے مطابق ٹاٹے پور اور نواحی علاقوں بستی بوہڑ، سجان پور، شاہ حسین، دھوپ سڑی،اڑی وآلہ،ملاں فقیر ودیگر علاقوں میں اتائی دکانیں بنا کر انسانی صحت کیساتھ کھلواڑ کررہے ہیں، بیشتر نے عوام کو چکر دینے کیلئے ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے بورڈآویزاں کررکھے ہیں، بعض ان ٹرینڈ کوالیفائیڈ دائیوں کو رکھ کر ڈیلوری کے کیس بھی ڈیل کررہے ہیں جبکہ محکمہ صحت ان کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے ۔ عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان، کمشنر ملتان اور حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں