گندم کھلے آسمان تلے موجود ،خریدار غائب

 گندم کھلے آسمان تلے  موجود ،خریدار غائب

جودھ پور بارہ میل(نمائندہ دنیا)کسانوں کی گندم کھلے آسمان تلے موجود ،خریدار غائب،بیوپاری اور مڈل مین گندم اونے پونے خرید کر سٹاک کرنے لگے ۔

تفصیل کے مطابق کسانوں کی گندم مناسب ریٹ نہ ملنے پرکھلے آسمان تلے پڑی ہوئی ہے ،اگر بارش آ گئی تو گندم پانی میں بہہ جائے گی،کسانوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خانیوال کے آفس کے باہر محکمہ فوڈ اور موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔کاشتکاروں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں