معاشرتی اصلاح میں میڈیا کا کلیدی کردار، عیسیٰ خان سکھیرا

معاشرتی اصلاح میں میڈیا کا کلیدی کردار، عیسیٰ خان سکھیرا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ڈی پی او محمد عیسیٰ خان سکھیرا نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں میڈیا کا کردار کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔۔

 ،مثبت اور حقیقت پر مبنی صحافت معاشرے کی اصلاح اور مسائل حل کرانے کیلئے کلیدی کردار ادا کرتی ہے ،پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،وہاڑی پریس کلب میں کامیاب انتخابات کے بعد ادارہ کی مثالی تزئین و آرائش اور تعمیر وترقی نومنتخب کابینہ کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے ،پریس کلب کی تعمیر وترقی کیلئے وہاڑی پولیس بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی پریس کلب دورہ کے دوران کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں