عرصہ تک بطور سربراہ تعینات اساتذہ کو ہٹانے کیلئے نئی تبادلہ پالیسی کا اعلان

 عرصہ تک بطور سربراہ تعینات اساتذہ کو  ہٹانے کیلئے نئی تبادلہ پالیسی کا اعلان

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے خانیوال سمیت صوبے بھر میں دس دس سالوں سے ایک ہی سکول میں بطور سربراہ تعینات رہنے والے اساتذہ کو ہٹانے کیلئے نئی تبادلہ پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔۔۔

 جس کا اطلاق سکولوں کے عام اساتذہ پر بھی ہوگا ،پالیسی کے تحت خواتین اساتذہ کو ان کی رہائش گاہ سے 10کلومیٹر کی حدود میں جبکہ مرد اساتذہ کو ان کی رہائش گاہ سے 20کلومیٹر کی حدود میں تعینات کیا جائے گا جبکہ تمام تبادلے آن لائن اور میرٹ کی بنیاد پر کئے جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں