یتیم طالبہ سے زیادتی کی کوشش، پرنسپل گرفتار،مقدمہ درج

یتیم طالبہ سے زیادتی کی  کوشش، پرنسپل گرفتار،مقدمہ درج

خان گڑھ(سٹی رپورٹر)کلاس ششم کی کمسن یتیم طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش پر نجی سکول کا پرنسپل گرفتار،مقدمہ درج۔

ایف آئی آر کے مطابق مظرگڑھ کے نواحی قصبہ محمود کوٹ میں نجی سکول کے پرنسپل ناصر پنوار نے کلاس ششم کی یتیم طالبہ (ف) کو اپنے آفس میں بلا کر اندر سے کنڈی لگا کر زیادتی کی کوشش کی،بچی کی چیخ وپکار پر بچی کے کلاس ون میں زیر تعلیم بھائی شعبان نے پرنسپل آفس کے باہرشورمچا دیا،جس پر ملزم نے بچی کو کچھ پیسے دیکر کسی کو کچھ نہ بتانے کا کہا۔ بچی نے گھر پہنچ کر اپنے دادا کو معاملہ سے آگاہ کر دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں