بااثر افراد کوملکیتی اراضی پر راستہ بنانے سے روکا جائے ،متاثرین

بااثر افراد کوملکیتی اراضی پر راستہ  بنانے سے روکا جائے ،متاثرین

بوریوالا (نمائندہ دنیا)گاؤں کے بااثر افراد ہماری ملکیتی اراضی پر راستہ بنانا چاہتے ہیں ،نواحی گاؤں کے محنت کش افراد کی اعلیٰ حکام سے دادرسی کا مطالبہ ۔

 نواحی گاؤں 146ای بی کے رہائشی محنت کش عنصر اقبال، محمد شاہد اور محمد افتخار کا دعویٰ ہے کہ دیہہ ہذا کا رقبہ ان کے نام ہے جبکہ اسی گاؤں کے رہائشی بااثر افراد اصغر علی،عبدالرشید اور نذیر احمد نے ریکارڈ میں جعل سازی کرلی ہے اور زبردستی راستہ بنانا چاہتے ہیں ،وزیر اعلیٰ مریم نواز ودیگر اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہماری داد رسی کی جائے اور جعلسازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں