واسا ، نادہندگان کیخلا ف ایکشن، 70لاکھ روپے وصول

واسا ، نادہندگان کیخلا ف ایکشن، 70لاکھ روپے وصول

ملتان(وقائع نگار خصوصی )منیجنگ ڈائریکٹر واسا چودھری محمد دانش کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے اور ۔۔۔

ریکوری افسروں کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری ہے تمام ریکوری افسروں کو دیئے جانے والے ٹاسک اور کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جا رہی ہے ۔ تمام ریکوری اور انجینئرنگ افسروں کو سیوریج اور واٹر سپلائی ڈیفالٹرز کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈسکنکشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تمام سرکل انچارجز نے گزشتہ 02ایام میں 70لاکھ41ہزار روپے کی وصولی کرنے 378 کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کی رپورٹ پیش کی گزشتہ روز شعبہ ریکوری کی کارکردگی کا جائزہ ڈائریکٹر انجینئرنگ و ریکوری عبدالسلام نے لیا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری محمد ارشد،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور انسپکٹر ز شریک تھے انہوں نے شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے اور اپریل کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں