ڈی سی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی پر برہم

ڈی سی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی پر برہم

ملتان ،بندبوسن (وقائع نگارخصوصی،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر ملتان کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر اظہارِ برہمی ،ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مہم میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ۔

ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا سستی روٹی کی فراہمی اور سرکاری ریٹس پر عملدرآمد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،مہنگائی کے مرتکب مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا،منڈیوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرکے سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ضلعی افسر فیلڈ میں نکل کر پرائس کنٹرول کیلئے عملی اقدامات کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں