آلودگی پھیلانے والے بھٹہ مالکان کو6لاکھ روپے جرمانہ

آلودگی پھیلانے والے بھٹہ مالکان کو6لاکھ روپے جرمانہ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)محکمہ ماحولیات آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کیخلاف ان ایکشن،رواں ماہ 4 بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمات کا اندراج کروا کر 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا جبکہ 2 انڈسٹریل یونٹ مالکان اور۔۔۔

 32 بھٹہ خشت مالکان کو نوٹسز جاری کیئے گئے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کو ضلعی انسداد سموگ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم،سیکرٹری آرٹی اے حنا رحمن،ٹریفک پولیس،میونسپل کمیٹی و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے -اس موقع پرسیکرٹری آر ٹی اے نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن بارے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد سموگ کارروائیوں میں تیزی لائے جائے ،ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس مشترکہ کریک ڈاؤن کرے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں