کچہ سے بازیاب شخص کا دوسرا بھائی بھی لاپتہ، اغوا کا شبہ

کچہ سے بازیاب شخص کا دوسرا  بھائی بھی لاپتہ، اغوا کا شبہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )ایک سال قبل اغوا کے بعد کچہ کے علاقے سے بازیاب ہونیوالے شخص کو دوسرا بھائی بھی پراسرار طور پرلاپتہ، اغوا کا شبہ۔

 عثمان رڈ چاہ صدیق والا شیخ عمر کے رہائشی ضعیف العمر شخص عثمان رڈ نے تھانہ صدر میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عشاء کے وقت گھر میں موجود تھا کہ میرے بیٹے 35سالہ مشتاق احمدجو شادی شدہ ہے اور اس کے چار بچے بھی ہیں، اس نے اپنے بھائی محمد اقبال سے کہا کہ اس نے کسی سے پیسے لینے ہیں اور گھر سے چلا گیا اور گھر واپس نہ آیا، اس کا موبائل فون بھی بند مل رہا ہے ، ایک سال قبل محمد اقبال بھی اسی طرح غائب ہوگیا تھا جو پولیس کی مدد سے کچہ سے بغیر تاوان واپس آگیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں