مہندی تقریب میں آتشبازی ،ہوائی فائرنگ ،خاتون زخمی

مہندی تقریب میں آتشبازی ،ہوائی فائرنگ ،خاتون زخمی

ماچھیوال (نامہ نگار)مہندی کی تقریب میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ ،فائرلگنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

تفصیل کے مطابق پراچہ چوک گلی 3 کے رہائشی خرم کی مہندی کی تقریب میں آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کے دوران فائرنگ لگنے سے سامنے والے مکان کی بالکونی میں کھڑی پروین اختر شدید زخمی ہوگئی جس کو اپنی مدد آپ کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی لے جایا گیا لیکن حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ملتان ریفر کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ماچھیوال نے موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں