چوری،ڈکیتی کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم

چوری،ڈکیتی کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،موبائل فونز ،موٹرسائیکل، مویشیوں سے محروم۔

نواحی علاقہ موضع ہالہ کا رہائشی عبدالرشید وہنی والا موضع سدھاری میں اپنی ڈیزل ونڈا کھل کی دکان بند کر کے پیدل جا رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اس سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ تونسہ بیراج کا رہائشی الطاف احمد ڈیوٹی دینے کے لیے کالی پل سے گزر رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے روک کر موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔ وارڈ نمبر 14 سی کے رہائشی تنویر احمد کی گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل ،موضع رادھو کے واجد علی کے بھانہ سے بکرااور بھیڑ مالیتی ایک لاکھ تیس ہزار روپے چوری ہوگئی۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں