میپکو کی ریکوری ٹیم کو یرغمال بنا کر تشدد ، رقم چھین لی

میپکو کی ریکوری ٹیم کو یرغمال بنا کر تشدد ، رقم چھین لی

گگو منڈی(نامہ نگار)میپکو کی ریکوری ٹیم کو یرغمال بنا کر تشدد ، رقم چھین لی،حبس بے جا میں رکھااور۔۔۔

 سنگین نتائج کی دھمکیاں ، 9نامزد 25نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ،صدر کسان اتحاد ملک ذولفقار اعوان بھی مقدمہ میں نامزد ۔تفصیل کے مطابق میپکو حاجی شیر سب ڈویژن کی ٹیم حاجی سرور صدام ،حسنین لعل حسنین ،زاہد بلال وغیرہ محمد ظفر سلدیرا سکنہ بستی مونگڑ مراد علی جس کے ذمہ محکمہ کے 3498038روپے بقایا جات تھے ٹیم نے کنکشن منقطع کیا تو فخر سلدیرا ،ظفر عمران ،عبدالرحمان ،اکرم ،عبدالمالک ،شہزاد جبکہ 25 نا معلوم افراد نے صدر کسان اتحاد ملک ذولفقار اعوان کی ایما پر ٹیم کو یرغمال بنا لیا اور میپکو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا، نقدی چھین لی اور حبس بے جا میں رکھا ،ساہوکا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملازمین کو بازیاب کرایا ۔پولیس نے ایس ڈی او محمد تنویر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں