میلسی ہسپتال ، او پی ڈی میں ہزاروں مریضو ں کیلئے انسولین ختم

میلسی ہسپتال ، او پی ڈی میں ہزاروں مریضو ں کیلئے انسولین ختم

میلسی (نامہ نگار )تحصیل ہسپتال میلسی میں کئی روز سے او پی ڈی کے تقریباً 2 ہزار مریضوں کے لیے انسولین ختم،غریب اور مستحق مریض در بدر،مہنگے داموں بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

تفصیل کے مطابق تحصیل ہسپتال میلسی میں او پی ڈی کے تقریباً دو ہزار مریض کئی روز سے انسولین نہ ملنے پر پریشان ہیں، مہنگے داموں بازار سے خرید کر شوگر کنٹرول کررہے ہیں،اکثر مریض قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے انسولین نہیں لگا سکتے جس کی وجہ سے شوگر کا مرض بڑھ رہا ہے ۔موذی مرض شوگر میں مبتلا مریضوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میلسی جیسے چھوٹے شہروں سمیت جنوبی پنجاب پربھی اپنی توجہ مرکوز کریں اور انسولین سمیت دیگر امراض کی ادویات کی دستیابی یقینی بنائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں