خسرہ کی وبا ء بدستور موجود،محکمہ صحت حکام تماشائی

خسرہ کی وبا ء بدستور موجود،محکمہ صحت حکام تماشائی

ملتان(لیڈی رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا ،محکمہ صحت ملتان اور۔

 جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی کوئی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے ، چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال خسرہ میں مبتلا 897 مریض بچے رپورٹ ہوئے ، نشتر ہسپتال میں خسرہ میں مبتلا میں 17 مریض بچے زیر علاج تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھیل چکی ہے تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسر حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث وبا کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات بروقت نہیں اٹھائے جا سکے ۔ ادھر ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان کے مطابق چلڈرن کمپلیکس رواں سال خسرہ میں مبتلا 897مریض بچے رپورٹ ہوئے ،چلڈرن کمپلیکس میں اس وقت خسرہ میں مبتلا 40مریض بچے زیر علاج ہیں،جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ میں مبتلا 07مریض بچے رپورٹ ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں