20لٹردیسی شراب،ناجائز اسلحہ برآمد، الگ الگ مقدمات درج

20لٹردیسی شراب،ناجائز اسلحہ  برآمد، الگ الگ مقدمات درج

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دو افراد سے بیس لٹر شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ۔

الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔ تفصیل کے مطابق سٹی پولیس کے ضیاء الرحمن ایس آئی نے گشت و پڑتال کے دوران کالی پل پر محمد اعجاز حسین جو کین اٹھا کر آرہا تھا پولیس کو دیکھ کر مڑنے لگا قابو کر کے اس کے قبضہ سے 20 لٹر دیسی شراب جبکہ شبیر حسین ایس آئی نے احسانپور میں فیاض حسین کے قبضہ سے 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد کر لیں ۔پولیس نے دونوں افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں