بوریوالا میں اگیگا کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

بوریوالا میں اگیگا کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

بورے والا(سٹی رپورٹر )آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اگیگا کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ۔۔

سینئر نائب صدر اگیگا رخسانہ انور،ضلعی چیئرپرسن عذرا عبدالحئی،ضلعی سرپرست اعلی ایپکا وہاڑی منور علی بھٹی،چیئرمین عابد حسین گھمن، ضلعی صدر محمد آصف گھمن،جنرل سیکرٹری چوہدری ساجد محمود،سینٹر نائب صدر باو فیض الحق،مہر غلام نبی،فنانس سیکرٹری چوہدری محمد بوٹا اور صوبائی سینٹر نائب صدر ایپکا امان اللہ خان منیس نے کی، احتجاج لیوانکیشمنٹ میں کمی،پینشن اور گریجویٹی کو بیسک سکیل پر منتقل کرنے کے خلاف کیا گیا، اگیگا کے تمام محکمہ جات کے سرکاری ملازمین نے شرکت کی سینئر نائب صدر اگیگا رخسانہ انور نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک میں دو دستور قبول نہیں ہیں ،آئی ایم ایف کی تمام شرائط صرف غریب ملازمین کے لئے ہیں ملک میں بیوروکریسی کو تمام مراعات دی جاری ہیں سرکاری ملازمین کا استحصال کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ضلعی چیئر پرسن اگیگا عذرا عبدالحئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ملازمین کی لیوانکیشمنٹ اور پنشن میں اضافہ فوری کیا جائے مطالبات نہ مانے گئے تو اگیگا پنجاب لیول پر احتجاج کرے گی ریلی میں شریک مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں