بورے والا،ڈاکو کار سوار تاجر سے 13 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

بورے والا،ڈاکو کار سوار تاجر سے 13 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

بورے والا(سٹی رپورٹر )ڈاکوؤں نے دن دہاڑے کار سوار تاجر سے 13 لاکھ روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے ۔

، گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کی،تاجر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ تفصیلات کے مطابق تاجر چودھری محمد ظفر مقامی بینکوں سے 13 لاکھ روپے لیکر واپس ساہوکا کی طرف جارہا تھا کہ راستہ میں 321ای بی کے قریب دو ڈاکوؤں نے انہیں روکنے کے لیے کار پر فائرنگ کردی ،کار رکنے پر اسلحہ کے زور پر 13 لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہوگئے ،متاثرہ تاجرچودھری محمد ظفر کے مطابق ڈاکووں نے اسے روکنے کیلئے ٹائر پر فائر کیا جو رم پر لگا، کار رکنے پر ڈاکوؤں نے رقم چھیننے پر مزاحمت کے دوران تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔اطلاع ملتے ہی ساہوکا پولیس موقع پر پہنچ گئی اورکاروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں