ڈاکو پولیس اہلکار سے نقدی ودیگر سامان لوٹ کر فرار

ڈاکو پولیس اہلکار سے نقدی  ودیگر سامان لوٹ کر فرار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )ڈاکوؤں نے ڈیوٹی دے کر آنے والے پولیس اہلکار سے نقدی ودیگر سامان لوٹ لیا۔

بتایا گیا ہے کہ ہیڈ تونسہ بیراج کراڑی والے پر تعینات محمد اجمل اپنی ڈیوٹی دے کر گھر جا رہا تھا کہ کھڑکی سکول بخاری روڈ پر پہنچا تو پیچھے سے آنے والے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤ نے اسلحہ کی نوک پر روک لیااور موٹر سائیکل ،نقدرقم سات ہزار روپے و دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں