چار افراد کارکشہ ڈرائیور پر ڈنڈوں سے تشدد ، انگلی توڑدی

چار افراد کارکشہ ڈرائیور پر ڈنڈوں سے تشدد ، انگلی توڑدی

کوٹ ادو(نامہ نگار )چار افراد کابچوں کو سکول چھوڑنے جانیوالے رکشہ ڈرائیور پرڈنڈوں سے تشدد، ہاتھ کی انگلی توڑ ڈالی۔

 بتایا گیا ہے کہ چاہ گنجڑ والا کا رہائشی رکشہ ڈرائیورمحمد اشفاق شاہ بچوں کو سکول چھوڑنے جارہا تھا کہ محمد نعمان گرمانی، مٹھو گرمانی، پونو گرمانی، کوڑا خان رکشے کے آگے پیچھے ہوکر آوازیں کسنے لگے منع کرنے پر طیش میں آگئے اور تشدد کا نشانہ بناڈالا ،ڈنڈے مار کر ہاتھ کی انگلی توڑ دی، مار پیٹ کے دوران موبائل اور نقدی رقم دس ہزار روپے گرگئی، ملزم قانونی کارروائی کرنے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں