مظفرگڑھ ،کوٹ ادو میں بھی سٹوڈنٹس کونسل الیکشن آج ہونگے

 مظفرگڑھ ،کوٹ ادو میں بھی  سٹوڈنٹس کونسل الیکشن آج ہونگے

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)حکومت پنجاب محکمہ تعلیم کی ہدایت پرضلع مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں ۔

سٹوڈنٹس کونسل الیکشن 2024 کے انتخابات آج ہوں گے ،سکول کونسلز صدر،نائب صدر، جنرل سیکرٹری،فنانس سیکرٹری اور نمائندگان پر مشتمل ہوں گی، ضلع کے تمام ہائی اور ایلیمنٹری سکولزمیں سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات میں77106طلبہ جبکہ 44348طالبات ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ،انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مظفرگڑھ/کوٹ ادومحمد طارق حبیب فاروقی نے بتائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں