حکمران مافیا کسانوں کا معاشی قتل کررہا، طاہر چودھری

حکمران مافیا کسانوں کا  معاشی قتل کررہا، طاہر چودھری

لودھراں(سٹی رپورٹر)پہلے 35لاکھ ٹن گندم امپورٹ کر کے حکمرانوں نے مافیا اور اپنے چہیتوں کو نوازا، اب یہی ظالم حکمران ٹولہ مافیا سے ۔۔ٍ

مل کر کسانوں کا معاشی قتل عام کر رہا ہے ، جماعت اسلامی غریب کسانوں کی خون پسینے کی کمائی حکمرانوں کو ہڑپ نہیں کرنے دے گی،اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے والے کسانوں پر تشدد، گرفتاریوں کی بھر پور مذمت اور گرفتار کسانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طاہراحمد چودھری ودیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں