ٹریکٹر ڈرائیور کو قتل کی دھمکیاں لوہے کے راڈ سے توڑ پھوڑ

ٹریکٹر ڈرائیور کو قتل کی دھمکیاں لوہے کے راڈ سے توڑ پھوڑ

کوٹ ادو(نامہ نگار )گھر کے سامنے سے گزرنے والے ٹریکٹر ڈرائیور کو قتل کی دھمکیاں لوہے کے راڈ سے ٹریکٹر کی توڑ پھوڑ مقدمہ درج۔

۔بتایاگیا ہے کہ چاہ گھاوں والا کا رہائشی عبداللہ مخدوم مختیار حسین کے رقبہ میں ہل چلا کر گھر واپس جارہا تھا، مخدوماں والی گلی میں مخدوم کشور حسین کے گھر کے سامنے گزر رہا تھا کہ اس نے نامعلوم کے ہمراہ پسٹل سے مسلح ہو کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے روک لیا ،ٹریکٹر سے اتار کر اینٹوں اور لوہے کے راڈ سے ٹریکٹر کی توڑ پھوڑکی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں