بی آئی ایس پی سنٹرپربدنظمی ،کئی خواتین کی حالت غیر

بی آئی ایس پی سنٹرپربدنظمی ،کئی خواتین کی حالت غیر

گگومنڈی(نامہ نگار)بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سنٹرپربدنظمی کئی خواتین کی حالت غیر،فرنچائزرکاخواتین سے بدتمیزی معمول رقم سے۔

 کٹوتی کئے جانے کابھی انکشاف ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی قسط جاری ہوتے ہی گگومنڈی کے گورنمنٹ بوائزہائرسیکنڈری سکول میں بنائے گئے سنٹرپرفرنچائزرکی طرف سے مناسب انتظامات نہیں کئے گئے ، گزشتہ روزسنٹرپردھکم پیل سے متعددخواتین کی حالت غیرہوگئی ۔خواتین نے بتایاکہ سنٹرپرپینے کے پانی اوربیٹھنے کابھی مناسب انتظام نہیں ہے ، اس کے علاوہ فرنچائزرنے خواتین سے بدتمیزی اورگالم گلوچ بھی معمول بنایاہواہے ، سنٹرپرموجودتمام فرنچائزرنے ایکاکیاہواہے اورہرخاتون کی قسط میں سے 500سے لے کر1000ہزارروپے کھلے عام کٹوتی کی جارہی ہے ۔فرنچائزرکاکہناتھاکہ بی آئی ایس پی کے افسر اوربینک کے نمائندے منتھلی لیتے ہیں ،کٹوتی نہ کریں توہزاروں روپے رشوت اپنی جیب سے تونہیں دے سکتے ،مستحق خواتین نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں