قواعدوضوابط کے تحت کبوتر ٹورنامنٹ کرواتے ہیں :راشد محمود

 قواعدوضوابط کے  تحت کبوتر ٹورنامنٹ  کرواتے ہیں :راشد محمود

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )کبوتر ٹورنامنٹ کمیٹی کے ممبران راشد محمود،رانا باسط،حاجی معید،عمران رحمانی،چودھری اسلم اور۔

 استادوں شفیق،نسیم پہلوان اور ولی نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ہم روایتی طور پر کبوتر بازی کے شوقین ہیں اپنے طور پر اس قدیم کھیل کو زندہ رکھنے کے لیے مروجہ قواعدوضوابط کے تحت کبوتر ٹورنامنٹ کرواتے ہیں جس میں جیتنے اور اچھی کارکردگی دکھانے والوں کوکمیٹی اپنی مدد آپ کے تحت اکٹھے کیے گئے فنڈ اور اپنے ذاتی جیب خرچ سے محض حوصلہ افزائی کے لیے انعامات سے نوازتی ہے لیکن منفی پروپیگنڈا سے جوا کا تاثر دیا جارہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں