بغیر نمبر پلیٹ رکشوں اور موٹرسا ئیکلوں کی بھرمار

 بغیر نمبر پلیٹ رکشوں اور موٹرسا ئیکلوں کی بھرمار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) بغیر نمبر پلیٹ چلنے والے رکشوں اور موٹرسا ئیکلوں کی بھرمار، انتظامیہ مکمل طورپر بے بس ۔

علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، اعلی حکام نوٹس لیں علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں کی دہائی علاقہ بھر میں چند ماہ سے ان رجسٹرڈ رکشوں اور موٹرسائیکلوں کی بھر مار ہے کم عمر لڑکے رکشے اور موٹرسائیکل کھلے عام چلارہے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ حادثات معمول بن چکے ہیں رکشوں میں اونچی آواز میں فحاشی گانے لگائے جاتے ہیں جس سے خواتین اور بزرگوں مردوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ متعدد بار اس بارے شکایات کرچکے ہیں مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں