بچوں پر موبائل فون کے منفی اثرات مرتب ہونے لگے

 بچوں پر موبائل فون کے منفی اثرات مرتب ہونے لگے

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) خانیوال اور گردونواح میں کم عمر بچوں پر موبائل فون کے استعمال سے برے اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔

 موبائل کے زیادہ دیر استعمال سے بچوں میں آنکھوں کی مختلف بیماریاں بھی تیزی سے پھیلنے لگی ہیں آنکھوں کی بیماریاں آنکھوں میں خشکی پیدا ہونا آنکھوں کا جلنا اور نظر کی کمزوری کے ساتھ ساتھ چھوٹی عمر میں چشمے لگانے کا رحجان بڑھتا جارہا ہے ماہرین امراض چشم ڈاکٹر محمد اشتیاق نے کہا ہے کہ والدین بچوں کے ساتھ زیادتی نہ کریں بچوں کو موبائل سے دور رکھیں زیادہ دیر موبائل اور چھوٹی عمر میں گھنٹوں لیپ ٹاپ،یا ویڈیو گیمز پر نظر یں جمانے سے بچوں کے ذہنی اور جسمانی تشونما پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں