مختلف وارداتیں، شہری موٹرسائیکلوں،نقدی سے محروم

مختلف وارداتیں، شہری موٹرسائیکلوں،نقدی سے محروم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار )مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکلوں،نقدی،ہزاروں من پیاز سے محروم ہوگئے ۔

 بھتہ نہ دینے پر مسلح افراد کی زمیندار کے رقبہ پر قبضہ کی کوشش ،ہل چلا کر فصل اجاڑ دی،شادی کی تقریب میں تیزآواز میں لاؤڈ سپیکرلگا کرمیوزکل پروگرام کرانے والے دولہا کے خلاف بھی مقدمہ درج ،بری نیت سے گھر داخل ہونے والا گھر والوں کے جاگنے پر فرار ہوگیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ تونسہ موڑ پر پٹرول پمپ کے قریب تین ڈاکوؤں نے حسنین گھوٹے والے سے 30 ہزار روپے نقدی لوٹ لی، گھوٹا پینے کیلئے آئے گاہک عامر سعید چنڑ سے 4ہزار نقدی اور اس کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔وارڈ نمبر5کے رہائشی محمد شکیل مغل کی گھر کے باہر سے موٹرسائیکل، تھانہ دائرہ دین پناہ کے چک نمبر 116 ایم ایل میں رمضان ارائیں کہ رقبہ سے 6 من پیاز چوری ہوگیا۔تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ میں محمد ارشد سہانی سے اعجاز شاہ گیلانی نے رقبہ کاشت کرنے کی مد میں 40لاکھ روپے بھتہ طلب کیا نہ دینے پر اس کے رقبہ میں کاشتہ فصل ہل چلا کر اجاڑ دی ،مزاحمت پر ہوائی فائرنگ کی۔ گرین ویلی ہاؤسنگ سکیم میں امیر حیدر کی شادی پر لاوڈ سپیکر لگاکر میوزکل پروگرام کیا گیا،عوامی شکایت پر اے سی نے تھانہ میں مقدمہ درج کرا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں