شدید گرمی: دیسی مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہوگیا

شدید گرمی: دیسی مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہوگیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) آگ برساتے سورج نے لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا ، گزشتہ چند دنوں میں پڑنے والی شدید گرمی نے۔

 انسانی جسم کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ کر دیا ہے مئی اور جون میں حبس اور گرمی میں جسم کی حدت کو نارمل اور لیول پر رکھنے کے لئے چھوٹے بچوں سے لے کر جوان،بوڑھے اور خواتین نے بھی ٹھنڈے اور دیسی مشروبات کے استعمال میں اضافہ کر دیا ،دوسری طرف کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ گرمی اور حبس کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو تا جا رہا ہے ، گزشتہ روز بھی شدید گرمی اور حبس سے معمولات زندگی ٹھپ رہے ، دن کے اوقات میں سڑکوں اور بازاروں میں لوگوں اور ٹریفک کی آمدو رفت انتہائی کم رہی جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے نہروں اور راجباہوں کا رخ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں