ڈاکو دو شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار

ڈاکو دو شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار

مونڈکا(نامہ نگار)ڈاکو دو شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے چوک مہر کی جانب فرار۔

نجی سکول کے مالک محمد نعمان جیلانی نے بتایا کہ وہ دوست محمد شان کے ہمراہ سکول ٹرپ کیلئے بس بک کرانے گیا،واپسی پر رات گئے چوک عثمان کوریہ میں ایک دکان پر کولڈ ڈرنک پینے بیٹھ گئے کہ موٹرسائیکل سوار پانچ ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے ،مزاحمت پر دوست شان پر فائرنگ کی لیکن وہ معجزانہ طور پر بچ گیا،تاہم ڈاکو چوک مہر کی طرف فرار ہوگئے ۔اطلاع پر چوک مہر کے دکاندار وں نے روڈ پر بینچ رکھ کر رکاروٹیں کھڑی کردیں،جب ڈاکو اس جگہ پر پہنچے تو انہوں نے دکاندار روشن گوندل اور وقاص پر سیدھی فائرنگ کردی جس سے دونوں زخمی ہوگئے ،دونوں کو تشویشناک حالت میں نشترمنتقل کردیا گیا،پندرہ پر کال کے باوجود پولیس وقت پر موقع پر نہ پہنچی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں