لوکل گورنمنٹ خورد برد،سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس کا مطالبہ

لوکل گورنمنٹ خورد برد،سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس کا مطالبہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)محکمہ لوکل گورنمنٹ وہاڑی میں لاکھوں روپے کی خورد برد کیس کے درخواست گزار علی احمد نے اہل محلہ حنیف چوہان،نثار احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان اور۔۔۔

 ڈی جی اینٹی کرپشن سے نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ وہاڑی کے ایکسین خلیل کھوسہ،ایس ڈی او انوار احمد،اوورسیئر مقصود احمد و دیگر آفیشل نے باہمی ملی بھگت سے منظور شدہ گلی کے فنڈز مبینہ طور پر ہڑپ کر لیے لیکن ایک اینٹ بھی نہ لگائی جن کے خلاف اینٹی کرپشن ملتان نے ابتدائی تحقیقات میں جرم ثابت ہونے پر مبینہ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کیا لیکن مبینہ ملزموں نے خود کو بچانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال شروع کر دیے ،پہلے غلط طور پر ایم این اے کوملوث کیا اور ان کا جعلی لیٹر پیڈ استعمال کر کے انہیں بھی شریک جرم بنا لیا جن کی ضمانت کنفرم ہو گئی ، عدالت کو بھی گمراہ کر تے ہوئے جھوٹے سٹے کو جواز بنا کرخود کو معصوم بنا نے کی کوشش کی ، اہل محلہ کے کسی بھی فردنے کوئی سٹے لیااور نہ ہی تعمیراتی منصوبہ کی مخالفت کی ۔مبینہ ملزم عدالت اورعوام کو گمراہ کر کے لاکھوں روپے ہضم کرنا چاہتے ہیں ،چیف جسٹس سپریم کورٹ از خود نوٹس لیکر کارروائی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں