منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون،شراب برآمد،ملزم گرفتار

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون،شراب برآمد،ملزم گرفتار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ڈی ایس پی سنانواں کی زیرنگرانی شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، کارروائی کے نتیجے میں ولائتی شراب کی 70بوتلیں برآمد،ملزموں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔۔۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سنانواں سرکل طاہراعجازکی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ سنانواں کی اپنی ٹیم کے ہمراہ شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ایس ایچ او شاہد رضوان، رانا ہارون سب انسپکٹر نے کارروائی کے دوران ملزموں سے 70 عدد ولائتی شراب کی بوتلیں برآمد کر کے ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات بند کر دیا گیا۔اس موقع پر ایس ایچ او شاہد رضوان رانا ہارون سب انسپکٹر تھانہ سنانواں کا کہنا تھا کہ شراب ومنشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنا اور ان کا قلعہ قمعہ کرنا ہمارا اولین فرض ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں