تحصیل ہسپتال ، کارڈیالوجی وارڈ کے باہر خاتون بے ہوش

 تحصیل ہسپتال ، کارڈیالوجی وارڈ کے باہر خاتون بے ہوش

بوریوالا(سٹی رپورٹر )تحصیل ہسپتال میں مریضوں کے لیے سہولیات فراہم نہ کی جا سکیں کارڈیالوجی وارڈ کے باہر کھڑی خاتون گرمی کی شدت کی وجہ سے بے ہوش ہو گئی ۔۔۔

انتظامیہ کی بے حسی کے باعث تحصیل ہسپتال بوریوالا میں علاج و معالجہ کے لیے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سینکڑوں مریضوں کے چیک اپ کے لیے امراض دل کا صرف ایک ہی ڈاکٹر موجود ہے کارڈیالوجی وارڈ میں آنے والے مرد و خواتین مریضوں کو پرچی کے حصول کے لیے سخت گرمی اور تپتی دھوپ میں قطاروں میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے گذشتہ روز بھی اپنی باری کے انتظار میں کھڑی عمر رسیدہ خاتون گرمی کی شدت کی وجہ سے بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑی جسے ہسپتال میں موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد دلوائی امراض دل کے مریضوں و لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ سمیت ہسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت سے مریض اور ان کے لواحقین تپتی دھوپ میں قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں سایہ تو درکنار پینے کے لیے ٹھنڈا پانی تک موجود نہیں ہے تاکہ ہسپتال انتظامیہ کی سرپرستی میں چلنے والی کنٹین دن دگنی رات چوگنی ترقی کر سکے مریضوں اور لواحقین نے انتظامیہ کی بے حسی پر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز،صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے لیے سہولیات کی فوری فراہمی اور مزید کارڈیالوجسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں