تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

میلسی (نامہ نگار ) تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز ملتان روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرالر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔جس کے نتیجہ میں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔جس کی شناخت نعمان جاوید کے نام سے ہوئی ۔حادثے پر قریبی لوگ مشتعل ہوگئے ۔ہجوم کو آتا دیکھ کر نامعلوم ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ گڑھا موڑ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں