شجاع آباد:تانگہ سٹینڈ کو تاحال واگزار نہ کرایا جا سکا

شجاع آباد:تانگہ سٹینڈ کو تاحال واگزار نہ کرایا جا سکا

شجاع آباد( سٹی رپورٹر)تانگہ سٹینڈ کو تاحال واگزار نہ کرایا جا سکا ۔تحصیل شجاع آباد میں رکشہ سٹینڈ نہ ہونے کے سبب محنت کش رکشہ ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ شہری سخت اذیت کا شکار ہیں۔

رکشہ سٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے رکشہ والوں کو جگہ جگہ کھڑا ہونا پڑتا جس سے ٹریفک کی روانی اکثر تعطل کا شکار رہتی ہے اور شہریوں کے مسائل میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔شہریوں نے متعدد بار انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور پولیس کے اعلیٰ افسران کی توجہ اس جانب دلائی ہے کہ پرانے تانگہ سٹینڈ کی جگہ رکشہ سٹینڈ بنا دیا جائے تاکہ رکشہ ڈرائیورز اور شہریوں کے مسائل حل ہوسکیں۔لیکن سکیورٹی کے نام پر تانگہ سٹینڈ کو تھانہ سٹی شجاع آباد کی چار دیواری میں شامل کرلیا گیا۔ جگہ ویران پڑی ہے اور محکمہ پولیس کے بھی کسی کام نہیں آرہی ،شہریوں نے کمشنر ملتان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ قدیم تحصیل کے دیرینہ مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں