پولیس کو باہمی کو آرڈی نیشن بہتر بنانے کی ہدایت

 پولیس کو باہمی کو آرڈی نیشن بہتر بنانے کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک کی زیرصدارت ڈی پی او آفس میں پولیس فورس کے باہمی کوارڈی نیشن سے جرائم کی روک تھام بارے اجلاس ہوا ۔۔۔

جس میں ڈی ایس پی نصر اللہ خاں سمیت دیگر پولیس افسران و ملازمین نے شرکت کی ڈی پی او کی پولیس فورس کے باہمی کوارڈ ی نیشن سے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات کی اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے متعلق کئی اہم امور زیر بحث لائے گئے اس موقع پر ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے کہاکہ میٹنگ کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کو یقینی بنانا ہے انسداد جرائم کے پیش نظر باہمی اشتراک سے مثبت حکمت عملی ترتیب دیں انہوں نے مزیدکہاکہ تمام پولیس افسر و ملازمین جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں ہر پولیس افسر کا فرض ہے اپنے ذرائع کو بروکار لاتے ہوئے جرائم کے کنٹرول میں مثبت کردار ادا کرے انہوں نے کہاکہ پولیس افسران سی آئی اے ٹیم کی کوآرڈی نیشن سے جرائم پیشہ عناصر کے سدباب کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائیں منشیات فروشی کے اڈوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کسی بھی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں