میاں چنوں:ریسٹ ہاؤس بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا

 میاں چنوں:ریسٹ ہاؤس بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا

میاں چنوں (نامہ نگار)اکلوتا ریسٹ ہاؤس بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا ریسٹ ہاؤس کی قیمتی اشیا اور درخت چوری ہونے لگے شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں عدنان احمد،اویس خان ،شہریار علی ،منظور احمد اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میاں چنوں کا ریسٹ ہاوس بھوت بنگلے کامنظر پیش کرنے لگا ریسٹ ہاوس میں لگے اے سی دروازے ودیگرقیمتی سامان غائب ہونے لگا شہریوں نے مذید کہا کہ موسی ورک جیل روڈ پر واقع گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے بنایا گیا کروڑوں روپے مالیت کاریسٹ ہاوس افسران کی عدم توجہی کی وجہ سے کھنڈربن گیا ہے ریسٹ ہاوس کے دروازے ۔الماریاں ،مین گیٹ چھ سے ، اے سی ۔ قیمتی فرنیچرغائب ہوگیا چند دن قبل نامعلوم افراد نے ریسٹ ہاوس میں لگے قیمتی درخت بھی چوری کاٹ لیئے ریسٹ ہاوس کی دیواریں گرنا شروع ہوگئیں ہیں ریسٹ ہاوس میں جانوروں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں