سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے :عثمان علی

سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے :عثمان علی

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے محکمہ آبپاشی اور ڈویلپمنٹ کے افسر وں کے ساتھ سپر بند کا دورہ کیا اور فلڈ بند کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے ۔

متعلقہ محکموں کی طرف سے حساس علاقوں کا سروے کیا جائے اور فرضی مشقیں جاری رکھی جائیں۔ایکسین محکمہ انہار کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کا عملہ متعلقہ محکموں کے ہمراہ اپنے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے ۔ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کسی بھی جانی اور مالی نقصان سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ ایکسین محسن الحسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل تنویر احمد بھی ڈی سی کے ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں