سٹوڈنٹ کونسلز کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

سٹوڈنٹ کونسلز کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

ملتان(خصوصی رپورٹر) سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلز کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کا انعقاد گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول گلگشت میں کیا گیا۔۔۔

 تقریب کے مہمانان خصوصی سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر اور ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر تھے ۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے سٹوڈنٹ کونسلز کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔سٹوڈنٹ کونسلز کے عہدیداروں میں صدر، نائب صدر، سیکرٹری جنرل اور فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسلز سے طلبہ وطالبات میں قائدانہ صلاحیتیں اجاگر ہوں گی۔ بچوں میں فیصلہ سازی اور تنظیم سازی کی صلاحیتیں پیدا ہوں گی ۔ انہی بچوں میں سے قومی اور صوبائی سطح کے لیڈر پیدا ہوں گے ۔ طلبہ وطالبات میں اپنے مسائل کو اٹھانے اور حل کرنے کا شعور پیدا ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ سٹوڈنٹ کونسلز سے لیڈر شپ کی کوالٹی اور اعتماد سازی پیدا ہو گئی۔ بچوں کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گی، انہی بچوں میں سے ڈاکٹرز، انجینئرز، اعلیٰ افسر اور سائنسدان بنیں گے ۔ اساتذہ کی دی گئی ترتیب آپ کی عملی زندگی میں کام آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں