مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

مصنوعی  مہنگائی  کرنیوالوں  کیخلاف  کریک  ڈاؤن

ملتان ( وقائع نگار خصوصی )کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے بیکری آٹیمز کے نرخ مقرر کرنے اور مصنوعی مہنگائی کیخلاف تمام ڈپٹی کمشنرز کو کریک ڈاون کے احکامات دے دیئے ہیں ۔

 انہوں نے انسداد ڈینگی مہم میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی بھی ہدایت کی۔ان خیالات کا اظہار کمشنر مریم خان نے اضلاع کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے فرٹیلائزر یوریا کی طلب و رسد بارے محکمہ زراعت کو مکمل رپورٹ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کی ضرورت کے مطابق ڈویژن میں یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز نے بتایا کہ ڈویژن میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 28 نوٹسز جاری کئے گئے ۔شدید گرمی کے باجود تین آوٹ ڈور مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔ ڈویژن میں اس ماہ روٹی کی زائد قیمت کے خلاف 7899 انسپکشن کئے گئے ۔ 460 وارننگ نوٹس جاری، 1254 افراد کو جرمانہ، 122 گرفتار، 3 مقامات سربمہر کئے گئے ۔ نان روٹی کی قیمتوں کی خلاف ورزی پر 10 مقدمات درج کئے گئے ۔کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے فوڈ اتھارٹی کو ماڈل فوڈ پوائنٹس، دکانیں نوٹیفائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ماڈل دکانوں پر حفظان صحت کے مطابق دودھ، گوشت، اشیاء خوردونوش ہر وقت میسر ہونی چاہئیں۔موسم گرما کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوڈ اتھارٹی تمام فوڈ پوائنٹس کی ہنگامی بنیادوں پر انسپکشن کرے ۔ تمام دکانوں پر فوڈ کوالٹی کو چیک کرے ، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ عیدالاضحی پر شہریوں کی مذہبی فرض کی ادائیگی کو سہل بنانے بارے سرگرم عمل ہوگئی۔اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر مریم خان نے ڈویژن بھر میں مویشی سیل پوائنٹس قائم کرنے بارے انتظامات کرنے کے احکامات دے دیئے ۔انہوں نے کہا کہ عید قرباں مویشی سیل پوائنٹس عید سے 10 دن پہلے فعال کردیئے جائیں گے ۔تمام تحصیلوں میں ایک ایک مویشی سیل پوائنٹس قائم کیا جائے گا۔تمام عارضی سیل پوائنٹس شہری حدود سے باہر قائم کئے جائیں گے ۔شہری علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت پر سخت پابندی عائد ہوگی۔محکمہ صحت،میونسپل کارپوریشن سمیت متعلقہ ادارے مویشی منڈیوں میں کیمپ لگائیں گے ۔صفائی اور نکاسی آب شہر کا سب سے اہم مسئلہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں